• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت اسلامی شاذلی کابینات کا قافلہ آج کراچی روانہ ہوگا

برمنگھم (پ ر) دعوت اسلامی شاذلی کابینات کا قافلہ آج کراچی روانہ ہوگا۔ شاذلی کابینات کے نگران سید فضیل رضا عطاری باپو نے بتایا ایک ماہ کے قافلے میں برمنگھم، مڈلینڈ اور ویلز سے بڑی تعداد میں اسلامی بھائی شریک ہیں۔ قافلہ امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت مولانا الیاس قادری سے ملاقات کریگا، اس کے علاوہ بہت سے تعلیمی کورسز میں شرکت، علاقائی دورے، ہفتہ وار اجتماعات، تربیتی نشستیں، مدنی مشورے (میٹنگز) میں شرکت بھی کرے گا۔
تازہ ترین