• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ بورڈ نے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کا قبضہ لے لیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ کی انتظامیہ نےگوالمنڈی میں لئی نالہ سے منسلک کروڑوں روپے مالیت کی اپنی جائیداد کا قبضہ لے لیا ہے ، ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کینٹ بورڈ سبطین رضا خان نے بتایا کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ نے 1959میں یہاں پر حکومت سے ایک کنال چار مرلے اراضی لی تھی جس پر بعد میں قبضہ کر لیا گیا تھااور وہاں پر پندرہ دکانیں بنا لی گئی ھیں ، پھر سے معاملہ ممبر بورڈ آف ریونیو کے پاس چلا گیا تھا جنہوں نے کینٹ بورڈ کے حق میں فیصلہ دیدیا جس کے بعد کینٹ بورڈ نے متعلقہ جگہ کا قبضہ حاصل کر کے دکانیں سربمہر کر دیں اور وہاں پر کانٹے دار تار لگا دی گئی ہے۔
تازہ ترین