• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے شہری جلد قبضہ اور تجاوزات مافیا سے نجات پا لیں گے ،راشد شفیق

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) این اے 60راولپنڈی سے پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے مشترکہ امیدوار شیخ راشد شفیق نے طہماسب آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد راولپنڈی کے شہری بضہ اور تجاوزات مافیا سے نجات پا لیں گے اس کے بعد بھرپور انداز میں اس شہر کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا، لوگوں کو پانی، صحت اور تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہوگی پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں بہت جلد نئے تعلیمی اداروں کے قیام کا بھی اعلان کریں گے جس کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اس کے علاوہ قبضہ مافیا سے زمینیں واگزار کروا بچوں کیلئے کھیل کے میدان بنائیں گے۔
تازہ ترین