• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر ٹائون میں فروٹ تاجر کے دفتر کے تالے ٹوٹ گئے

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سکندر ٹائون میں چوروں نے دفتر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقد ی اور دوسری اشیاء چوری کرلیں ۔شاہ ولی ولد شیر ولی سکنہ زر گرآباد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ وہ فروٹ کا کاروبار کرتاہے گزشتہ روز اس نے سکندر ٹائون میں واقع اپنا دفتر بند کیا اور چلا گیا اس دوران چوروں نے اس ے دفتر کے تالے توڑ کر چار لاکھ پچاس ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی اور فرا ر ہو گئے‘ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین