• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلع کا دعویٰ کرنے کی رنجش پر سسرالیوں کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ گلگشت کےعلاقے میں شوہر نے خلع کا دعویٰ کرنے کی رنجش پر سسرالیوں کے گھر کے باہر ؤ ہوائی فائرنگ کردی ، گرین ٹاون کے رہائشی اظہر احمد کے مطابق انکی رشتہ دار خاتون نصرت نے شوہر انصر کا گھر چھوڑ کر میکے میں رہائشی اختیار کررکھی تھی،ملزم انصر نے دیگر نامعلوم ساتھیوں کےہمراہ گھر کےباہر آکر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے،گلگشت پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہےتاحال ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا ۔
تازہ ترین