کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےسابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں فوجداری مقدمہ سے بریت کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل واپس لینے پرخارج کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں کہاگیاکہ دہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ سے حکم نامہ جاری ہوچکا ہے، ہائیکورٹ میں اپیل نہیں چلانا چاہتےلہذا اپیل واپس لینا چاہتےہیں۔