کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالتی احکامات کی روشنی میں جعلی اکاؤنٹس کے زریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار عبدالغنی مجید کو جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ نمبر 1 سے ملیر جیل منتقل کردیا گیا،جیل سپریٹنڈنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ ملزم اومنی گروپ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہے ۔