• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قومی ہاکی کے لیے اگلے چند روز اہم
تھرو بال انٹر نیشنل کورس کے اختتام پر مقبول آرائیں شیلڈ دیتے ہوئے

پاکستان ہاکی میں اب بڑوں کی لڑائی اب شدت اختیار کر گئی ہے، تنقید سے خوف زدہ پی ایچ ایف حکام نے قانونی کاروائی کی دھمکی دینا شروع کردی ہے، جبکہ برطرف کئے گئے ڈی جی نوید عالم نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے حکام کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا ہے،ہاکی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی کے لئے اگلے چند روز اہمیت کے حامل ہیں،دو سابق سکریٹریز نے بھی فیڈریشن میں واپسی کے لئے اہم شخصیات سے ملاقات کی ہیں، ، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز نے کھلاڑیوں اور پی ایچ ایف سے نارضی کے باعث اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، دوسری جانبقومی ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم میں بہتری آ رہی ہے اور بڑی ٹیموںکے خلاف اس کی ناکامی کے مارجن میں کمی ہورہی ہے، دو سال میں قومی ٹیم دنیا کی ٹاپ فور ٹیم بن جائے گی،انہوں نے سابق ہاکی اولمپئینز کی تنقید پر کہا کہ وہ قومی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے اور نئے کھلاڑیوں کو گروم کرے*نیشنل بینک ملک میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ 

قومی ہاکی کے لیے اگلے چند روز اہم
کر کٹ کوچ اقبال قلی کر کٹ ٹور نامنٹ کے اختتام پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے

کھلاڑیوں کو روزگار اور کھیلوں کے انعقاد کے لئے مالی تعاون فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس بات کا اظہار این بی پی یوم دفاع پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ہیڈ اقبال واحد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ان ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو نہ صرف تحفظ ملے گا بلکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ملک کا نام بھی روشم کریں گے سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا* پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں ریفریز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 3 روزہ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا، پی ایف ایف فٹبال ہاؤس میں مکمل ہونے والے اس ایونٹ میں 25 مرد، 4 خواتین ریفریز اور 6 انسرکٹرز شریک ہوئے، شرکاءکو فیفا قوانین میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے آگاہی دی گئی، کورس کے اختتام پر سیکرٹری پی ایف ایف کرنل (ر) احمد یار لودھی اور نائب صدر پی ایف ایف و صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریفریز اور انسٹرکٹرز میں انعامات تقسیم کئے،*سندھ اسپورٹس بورڈیوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹرافی ٹورنامنٹ کے سنیئر ایونٹ کا ٹائٹل میجر شبیر شریف شہید ٹیم اور جونیئر ایونٹ کا ٹائٹل فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ٹیم نے جیت لیا ۔سنیئر ایونٹ میں فائنل معرکہ میں میجر شبیر شریف شہید ٹیم نے مد مقابل میجر محمد طفیل شہید ٹیم کو شکست دی۔ جونیئر ایونٹ کے فائنل میں فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ٹیم نے حوالدار لالک جان شہید ٹیم کو شکست دیکر اپنے نام کی ۔

قومی ہاکی کے لیے اگلے چند روز اہم
یوم دفاع کی تقریب میں ملک کے نامور کھلاڑی جہانگیر خان، ظہیر عباس،حسن سردار،معین خان کا گروپ

فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی ایڈوانس سیڈ کارپوریشن کے چیئر مین اطہر علی خانزادہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کی جانب سے کیش انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خالد جمیل شمسی ،غلام محمد خان ،انور حسین خانزادہ ،عظمت اللہ خان ،عبدالناصر اور دیگر موجود تھے ،سنیئر فائنل کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ عبداللہ خان کوجبکہ جونیئر فائنل کےبہترین کھلاڑی فیضان یوسف رہے ٌمحکمہ کھیل کھلاڑیوں کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس بات کا اظہار سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان ہارون احمد خان نے یوم دفاع پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کی مثبت سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما پر گہرے اثرات چھوڑتی ہیں جس سے ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو بھی جلا ملتی ہے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرو بال‘ نیٹ بال اور ہینڈ بال انٹرنیشنل سطح پر کھیلے جانے والے کھیل ہیں ٌ لانڈھی فرینڈز کولٹس کے زیر اہتمام منعقدہ امجد اقبال شہید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل نیو اسٹار کرکٹ کلب نے جیت لیا ۔ لانڈھی فرینڈز کے گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر کے سی سی اے تھے۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے میں نے ہمیشہ ان آرگنائزرز کی حوصلہ افزائی کی ہے جو کلب کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میرے تین سالاہ دورصدارت میں کے سی سی اے نے 905میچوں کا کامیاب انعقاد کیا ہم آج بھی کلب کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ 

اس موقع پر جمیل احمد ، سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے نے کہا جن لوگوں میں پاگل پن اورجنون ہوتا ہے وہی کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ٌنیشنل سافٹ بال اکیڈمی کی چیئرپرسن تہمینہ آصف نے کہا ہے کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے اگلے ماہ کراچی میں سی ویو کلفٹن پر پہلے بیچ سافٹ بال فیسٹیول کاانعقاد کیا جارہا ہے اس فیملی فن فیسٹیول میں کراچی کے علاوہ خیرپور میں ہونے والی این ایس اے ڈیفنس ڈے سافٹ بال چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی اندرون سندھ کی کھلاڑیوں کوبھی مدعوکیا جائے گا واضح رہے کہ سافٹ بال کھیلنے والے بیشتر ممالک میں ساحل پر سافٹ بال کاکھیل تیزی سے فروغ پارہا ہے

تازہ ترین
تازہ ترین