پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی اینکر کی دھلائی دھلائی کی تکرار پر برہم ہوگئے ۔
ایشیاء کپ 2018ء میں پاک بھارت میچ سے قبل لائیو شو میں شعیب اختر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دھلائی کا لفظ استعمال کرنے پر بھارتی اینکر پر برس پڑے اور انہیں کھری کھری سنادیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ہریانہ کلب کا کوئی کرکٹر نہیں ،تمیز کے دائرے میں رہیں اور کرکٹ سے متعلق سوال کریں ۔