• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کی پاک بھارت میچ دیکھنے کی تصویر وائرل

سابق صدرپاکستان پرویز مشرف ایشیا ءکپ کے سلسلے میں 23ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے دبئی اسٹیڈیم پہنچے ۔

ہاتھوں میں سگار لیے اور نیلا کوٹ پہنے پرویز مشرف دبئی اسٹیڈیم میں پاک بھارت کرکٹ میچ سے لطف اندوزہوتے نظر آئے اور ان کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔

پرویز مشرف نے پاک بھارت کرکٹ میچ اہم بھارتی شخصیات کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا ، ان میں سے ایک اہم شخصیت راجیو شکلا نے میچ دیکھنے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کردی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔


یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق صدر کو این آر او عملدرآمد کیس میں پاکستان طلب کرلیا ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی کے درد کا بہانہ کرکے نکل گئے، باہر جاکر ڈانس کرتے ہیں، ہم نے ان کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا اور یہ غلط تاثر ہے۔

پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہا 'مجھے مشرف کی واپسی کا شیڈول بتائیں جس پر سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا پرویز مشرف بزدل نہیں ہیں اگر ان کے آنے جانے پر پابندی نہ لگائی جائے تو وہ واپس آ سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کیا پرویز مشرف کے لیے علیحدہ قانون ہے، ایک ہفتے میں جواب دیں کہ وہ وطن واپس آ رہے ہیں یا نہیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی تھی۔ 

تازہ ترین