• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹربورڈ، 2 سے 16گریڈ کے 732 ملازمین کو ترقی دے دی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ میں 10سال بعد 2سے 16گریڈ کے 732ملازمین کو ان کے اگلے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے ، مختلف کیڈرز کے 732ملازمین کو سینٹرالائز پرموشن پالیسی کے تحت ترقیاں دیدی گئی ہیں، ترقی پانے والوں میں انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز،سینئر کلرک،اسسٹنٹ، جونیئر کلرک، فورمین ، سینئر فورمین ، اسسٹنٹ فور مین ، ہلیتھ ورکرز ، جمعہ دار، قلی ، والومین ودیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین