• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ صفورا کا دہشتگرد دادو سے گرفتار خودکش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد

جوہی، پڈ عیدن(نامہ نگاران) پولیس نے خفیہ اطلاع پر افغانستان سے دادو آنے والے القاعدہ کے دہشت گرد نوید عرف شریف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے۔ دوسری جانب نوشہرو فیروز کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گرد کو ریمانڈ پر دادو جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دادو کے پہاڑی علاقے اور بلوچستان سے ملنے والے راستے نئی گاج کے مقام پر پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر القاعدہ کے دہشت گرد نوید ولد اختر کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی دادو تنویر تنیو نے میڈیا کو بتایا کہ نوید القاعدہ کا کارندہ اور سانحہ صفورا میں ملوث تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان سے براستہ بلوچستان سندھ میں داخل ہورہا تھا کہ اسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ہینڈگرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی دادو کے مطابق دہشت گرد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا جبکہ اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر تھی۔
تازہ ترین