• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ، منی بجٹ میں 34 اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی تجویز مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے منی بجٹ میں 34 اشیاءپر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی تجویز کوکثرت رائے سے مسترد کر دیا ہے اور فنانس سپلیمنٹری ( ترمیمی ) بل 2018میں 34درآمدی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی ترمیم کو بل سے حذف کرنیکی سفارش کر دی، تنخواہ دار افراد کیلئے زیادہ سے زیادہ انکم ٹیکس کو 25فیصد سے کم کر کے 20فیصد اور غیر تنخواہ دار افراد کیلئے 29فیصد سے کم کر کے 25فیصد کرنیکی بھی سفارش کی، نان فائلر کیلئےگاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی سے متعلق ترمیم کا آج دوبارہ جائزہ لیا جائیگا، کمیٹی نے تمباکو اور سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے، 1800سی سی سے زائد گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ، نان فائلر کیلئےود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6فیصد کرنے، ڈیم فنڈ پر ٹیکس استثنیٰ، وزارء اور ارکان اسمبلی کو حاصل ٹیکس استثنیٰ ختم کرنیکی ترامیم کی منظوری دیدی۔

تازہ ترین