• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہ محمود قریشی کی ٹرمپ سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر بات چیت


  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،

اُن سے ہونے والی مختصر ملاقات انتہائی خوشگوار تھی، نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سے اُن کی ملاقات گزشتہ شب ایک استقبالیہ میں ہوئی تھی جس میں اُن سے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بھی غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا، میں نے ان سے پاک امریکہ تعلقات کی ازسرنو تعمیر کی درخواست کی جس کے جواب میں اُن کا رویہ انتہائی مثبت تھا اور اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ازسر نو تعمیر کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ اُن کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو اور اُن کی بیگم سے بھی ملاقات ہوئی ۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ وہ 2اکتوبر کو ہونے والی دوسری ملاقات کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین