• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ حکومت ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، عالمی برادری کوٹی بی کےمکمل خاتمے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

نیویارک میں ٹی بی کے خاتمے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ٹی بی کے کامیاب علاج کی شرح 65 فیصد ہے اور پاکستان میں ٹی بی کی تشخیص کے 1700 سرکاری اور نجی ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ ملک میں ٹی بی کے علاج کی 36 فسلیٹیز موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی بی سے متاثر 7 بڑے ممالک میں شامل ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تعلقات کو کثیر الجہتی اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل کرنے پر زور دیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ فیڈریکا موگرینی ، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور عمان کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیںکیں، جن میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین