• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقف زمین پر بنی عدالتیں 10 دن میں خالی کریں، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ضلع مظفر گڑھ میںʼʼ سردار کوڑے خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی 10ہزار ایکڑ سے بھی زیادہ اراضی کے انتظامات میں بدعنوانیʼʼ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ کو دس روزکے اندر اندر ٹرسٹ کی 4 0 کنال اراضی سے عدالتوں کا قبضہ ختم کرکے ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ انتظامی کمیٹی سے اس اراضی کواستعمال میں لانے کیلئے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

تازہ ترین