لاہور (ایجنسیاں) پاکستان عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف ، شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ڈیزائن کرنے والوں کو ہی عدالت میں طلب نہیں کیا گیا تو انصاف کیسے ہو گا؟ عدالت نے ملازمین کو طلب کیا لیکن مالکان کو طلب ہی نہیں کیا۔