• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کیلئے راولپنڈی شہر چار زون میں تقسیم

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کیلئے شہر کو چار زون میں تقسیم کر دیا ہے ، تاہم ایریاز کی تقسیم کی حتمی منظوری کیلئے کیس ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے ، ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری سہیل ارشد نے راولپنڈی سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے ، تین سال قبل راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس کا ایک ہی ای ٹی او ہوا کرتا تھا ، پھر راولپنڈی کو زون ون اور زون ٹو میں تقسیم کیا گیا ، اب چار زون بنا دیئے گئے ہیں ، زون ون کا ای ٹی او ملک نعمان خالد ، زون ٹو کا تجمل ورک اور زون تھری کا محمد سمیر کو ای ٹی او لگایا گیا ہے جبکہ زون فور کی پوسٹ تاحال خالی ہے ۔
تازہ ترین