• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایکشن سےبھرپور’ٹھگز آف ہندوستان‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز


ایکشن سے بھرپور بالی وڈ کی آنے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔



ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں عامر خان، بگ بی، کترینہ کیف، فاطمہ ثناء شیخ سمیت فلم کی ٹیم و دیگر بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ بچن، خدابخش کے کردار میں انگریزوں سے آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں، جن کا ساتھ فاطمہ ثناء شیخ دے رہی ہیں، جو اس فلم میں زفیرہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ٹریلر میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان جہاں فرنگی ملاح کے کردار میں چلبلے اور شرارتی دکھائی دے رہے ہیں، وہیں وہ انگریزوں کا مہرا بھی نظر آئے۔


دوسری جانب کترینہ کیف، ثریا کے کردار میں عامر خان کے ساتھ رومانس اور ایکشن کرتی دکھائی دیں۔

اس موقع پرعامر خان کا کہنا تھا کہ 'میں فلم انڈسٹری میں 30 برس سے کام کر رہا ہوں لیکن کبھی امیتابھ سر کے ساتھ کام نہیں کیا، میرے لیے یہ ایسا تھا کہ آپ کسی بچے کو ٹافی دے رہے ہوں، جیسے کوئی خواب پورا ہوگیا ہو ۔


یاد رہے کہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔

فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ رواں برس 8 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین