• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملالہ یوسف زئی ایشیا کے 100؍ ذہین افراد کی فہرست میں شامل


  اگرچہ پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر اعزازات بھی حاصل ہیں۔

تاہم اب انہیں مزید ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔

سنگاپور کے نشریاتی ادارے ‘ایشین ایج’ کے تحت شائع ہونے والے جریدے ’’ایشین جیوگرافک میگزین‘‘ نے ملالہ یوسف زئی کو برصغیر کے 100ذہین ترین افراد میں شامل کیا ہے۔

ایشیا کے 100ذہین ترین افراد میں پاکستان سے صرف ایک شخصیت امن کا نوبل انعام جیتنے والی ملالہ یوسف زئی کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں بھارتی صحافی اور ناول نگار اروندھتی رائے بزنس ٹائیکون اور امیر ترین شخص مکیش امبانی کا نام بھی ہے۔

اس فہرست میں تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سمیت چین کے صدر اور برما کی متنازع رہنما آنگ سانگ سوچی، ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سمیت ایشیا کے متعدد سیاستدانوں کا نام بھی ہے جبکہ چین، جاپان، تھائی لینڈ اور سنگاپور کی فیشن اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین