بولڈ ہونا کوئی برائی نہیں، انسویا بھردواج کا اپنے لباس پر تنقید کا جواب
بھارتی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان انسویا بھردواج نے اپنے لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولڈ ہونا کوئی برائی نہیں ہے۔ جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چالیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے میرے انداز میں زندگی گزارنے سے نہ پرکھیں۔ فلم پشپا اور ہری ہرا ویرا مالومیں اداکاری کے جوہر دکھانے والی انسویا بھردواج نے اس حوالے سے حال ہی میں اپنی سوشل میڈیا پر ایک نوٹ شیئر کیا۔