راولپنڈی میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سکستھ روڈ کے ہاسٹل میں ایک طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔
ساتھی طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ طالبہ کسی زہریلی چیز کے کاٹنے سے جاں بحق ہوئی ہے، رات ہاسٹل وارڈن کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی مگراسپتال نہیں لےجایا گیا۔
ادھر کالج انتظامیہ نے طالبہ کی موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
کالج طالبات کے مطابق جاں بحق طالبہ کا نام عروج ہے اور وہ بی ایس کی طالبہ تھی ،اور فتح جنگ کی رہنے والی تھی، جاں بحق طالبہ کی لاش تاحال کالج میں موجود ہے اور اسےاسپتال منتقل نہیں کیا گیا ہے۔
طالبات نے عروج کی ہلاکت پر احتجاج کیا اور کالج کی بسوں اور ایمبولینس کو کالج سے باہر جانے سے روک دیا۔