• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی دھاندلی تحقیقات، کمیٹی کی سربراہی پرویز خٹک کے سپرد

وزیراعظم عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن 2018ء میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے لئے بنائی گئی پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی کے لئے حکومت نے اپنے ارکان کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اراکان میں وفاقی وزیر شیریں مزاری ، وفاقی وزیر شفقت محمود،وزیر مملکت علی محمد خان اور عامر ڈوگر کے نام شامل ہیں ۔

مسلم لیگ ق کی طرف سے طارق بشیر چیمہ اور ن لیگ کی طرف سے احسن اقبال ، رانا تنویر اور مرتضیٰ عباسی کو نامزد کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی کےلئے پیپلز پارٹی نے بھی اپنے نام فائنل کرلئے ہیں ،تاہم ان کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین