لاہور، گجرات(سپیشل رپورٹر،نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کے بھائی سابق چیئرمین پی آئی اے چوہدری احمدسعید انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 4بجے ایف سی کالج لا ہور میں اداکی جائے گی ۔چوہدری احمد سعید نے بطور چیئرمین پی آئی اے اور زرعی ترقیاتی بینک بھی خدمات انجام دیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری احمد مختارسے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کے ان لمحوں میں پارٹی اور بھٹو خاندان ان کے ساتھ ہیں۔ آصف علی زرداری نے مرحوم چوہدری احمد سعید کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔