• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی نے کشمیر کا مقدمہ عالمی فورم پر پیش کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کا مقدمہ عالمی فورم پر پیش کردیا ،انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ملاقات کی ۔

نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے انتونیو گوئتریس سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مہم جوئی سے باز رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ۔

شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیرپرانسانی حقوق ہائی کمشنرکی رپورٹ پربات کی اورکہا کہ مسئلہ کشمیرکاپرامن حل کشمیریوں کی خواہشات کاعکاس اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہوناچاہیے۔

انہوں نےواضح کیا کہ پاکستان افغانستان کےمسئلے کاپرامن حل چاہتاہے،وزیرخارجہ اورسیکریٹری جنرل نے مذاکرات کے ذریعے علاقائی امن کی اہمیت پراتفاق کیا،انتونیو گوئتریس نےکہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کامقدم شراکت دارہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گےجس میں وہ پاک بھارت تعلقات میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت پر بھی بات کریں گے ۔

آج شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا دوٹوک موقف پیش کیا اور روس اور مصرکے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی۔

تازہ ترین