اورنگی ٹائون کے فالودہ بیچنے والے عبدالقادر کے اکائونٹ میں 2 ارب 25 کروڑ کی رقم ٹرانسفر کرانے والے کاپتالگ گیا ۔
جیو نیوز نے کراچی کے عبدالقادرکے اکائونٹ میں اربوں روپے کی موجودگی کی خبر کے بعد رقم ٹرانسفر کرنے والے بزنس گروپ کا پتا لگالیا ہے ۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون کے سیکٹر 8 ایل کے عبدالقادر کے اکائونٹ میں خطیررقم ایک بزنس گروپ نے رکھی تھی جسے تفتیش کےلئے طلب کرلیا گیا ہے ۔
تفتیشی حکام کے مطابق عبدالقادر کے اکائونٹ میں 2 ارب 25 کروڑ کی رقم 2014 اور 2015 میں منتقل کی گئی ۔
حکام کے مطابق ایسے اکائونٹس مختلف بزنس گروپس ملک کے مختلف حصوں میں کھلواتے ہیں،اس نوعیت کے اکائونٹ کو’ ٹریڈاکائونٹس‘ کہا جاتا ہے،عبدالقادرکے نام پر بھی اس طرز کا اکائونٹ کھولا گیا ۔
حکام کے مطابق جو بھی بزنس گروپ اس نوعیت کا یاجس شخص کے نام پر بھی اکائونٹ کھلتا ہے اسے پیسے بھی دئیے جاتے ہیں ۔