• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجا جلال آج گورنز گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

راجا جلال حسین مقپون آج گلگت بلتستان کے چوتھے گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ن لیگ کے میر غضنفر علی خان کے مستعفی ہونے پر راجا جلال حسین مقپون کو جی بی گورنر تعینات کیا جارہا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ جسٹس جاوید اقبال گورنر سے حلف لیں گے، نامزد گورنر راجا جلال حسین مقپون کا تعلق اسکردو سے ہے۔

راجا جلال حسین مقپون پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر رہ چکے ہیں، ن لیگ کے میر غضنفر علی خان کے مستعفی ہونے پر راجہ جلال حسین مقپون کو جی بی گورنر تعینات کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین