• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجا جلال گلگت بلتستان کے چوتھے گورنر بن گئے

راجا جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان کے چوتھے گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ جسٹس جاوید اقبال نے گورنر سے حلف لیا ۔

گورنر کی حلف برادری کی تقریب گورنر ہاوس گلگت میں منعقد ہوئی، گورنر راجا جلال حسین مقپون کا تعلق اسکردو سے ہے۔

راجا جلال حسین مقپون پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر رہ چکے ہیں، ن لیگ کے میر غضنفر علی خان کے مستعفی ہونے پر راجہ جلال حسین مقپون کو جی بی گورنر تعینات کیا گیا ہے۔

منصب پر فائز ہونےکے بعدگورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون نے گلگت میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین