• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں روزنامہ جنگ کے توسط سے عرض ہے کہ سب سے اہم اور سنگین مسئلہ ٹریفک حادثات کا ہے۔ یہاں آئے دن ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن اس طرف کوئی پلاننگ اور توجہ نہیں دی جاتی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہاں کے لوگوں کی جانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ شہری بہت ہی لاپروائی سے اپنی سواری کا استعمال کرتے ہیں ان کے نزدیک قوانین کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس کی ایک اور وجہ ٹریفک پولیس کی بے راہ روی ہے یہ لوگ اپنی ڈیوٹی دیانتداری اور ایمانداری سے انجام نہیں دیتے جس کی وجہ سے لوگ قانون کی پابندی نہ کرنے کے باوجود کسی بھی سزا سے محفوظ رہتے ہیں ان کے حوصلے غلط کام کرنے کے باوجود بلند رہتے ہیں۔متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کی توجہ اس طرف مبذول کرائی جائے تاکہ معصوم جانوں کا تحفظ ہوسکے اور لوگ قوانین کا احترام اور پابندی کرسکیں۔
(محمد بلال۔کراچی)
تازہ ترین