• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیرتعلیم کا چترال میں پرائمری سکول تباہ کرنےکی مذمت

پشاور(جنرل رپورٹر) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ء ضیاء اللہ بنگش نے چترال کے علاقے ارندو میں لڑکیوں کے پرائمری سکول کو تباہ کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں لڑکیوں کے مزید سکول قائم کریں گے، ایک بیان میں مشیر تعلیم خیبرپختونخوا نے کہا کہ چترال میں سکول کو بم دھماکے سے تباہ کرنے کاواقعہ افسوس ناک ہے ، تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے یہ حملہ کیا گیا،انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور بہت جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے ،ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ان کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق خواتین کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے صوبے میں لڑکیوں کے مزید سکول قائم کریں گے۔
تازہ ترین