• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر خاتون کی چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان کی آمد پر ایک معمر خاتون نے انکی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش کی مگر لیڈی پولیس اہلکاروں نے خاتون کی کوشش ناکام بنا دی۔ خاتون نے کہا کہ میں کل سارا دن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر بیٹھی رہی لیکن کسی نے اندر نہیں جانے دیا، پاکپتن سے انصاف کیلئے آئی ہوں لیکن چیف جسٹس پاکستان سے ملنے نہیں دیا جاتا ہے۔ اسکا مزید کہنا تھا کہ پاکپتن میں مقامی لوگوں نے اسکے گھر پر قبضہ کر کھا ہے۔ خاتون نے اپیل کی کہ چیف جسٹس پاکستان معاملے کا نوٹس لیکر اسکا گھر واگزار کروانے کا حکم دیں۔
تازہ ترین