• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سیاستدان سیاسی ضرورت کے قیدی ہیں، پاکستانی قوم فوج کےپیچھے کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی

نیویارک (خبرایجنسی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سیاستدان سیاسی ضرورت کے قیدی ہیں، کچھ چیزیں توجہ ہٹانے کیلئے کی جاتی ہیں، اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو پوری قوم یکجا ہو کر مقابلہ کرے گی،ا قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان آئیں گے اور بھارت بھی جائینگے ، امریکا سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے،معاملے پر پیشرفت کی خواہش ہے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں باور کرایا جائیگا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے ،اگر بھارت کی طرف سے کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائیگا ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں کہا ہے کہ بھارت جائیں تو بھارتی قیادت سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کو کہیں، انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے بین الاقو ا می برادری اور عالمی رہنمائوں کی ہمدردیاں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ واشنگٹن روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 54 مختلف وفود سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں 22 دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے جبکہ چھ دنوں میں 11ملاقاتیں مختلف ممالک کے مشترکہ وفود سے کی گئی ہیں۔
تازہ ترین