• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان بارڈر کھلا رکھنے کی وزیراعظم کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پاک افغان بارڈر اوپن رکھنے اور پاکستان میں مقیم افغانیوں کوشہریت دینے کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں،وزیر خارجہ کا اقوام عالم کے سامنے قومی موقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا جراتمندانہ اقدام ہے۔ بھارت کے جارحانہ رویے سے پورے خطے کے امن کو خطرہ ہے ،بھارت کو اپنا نقطہ نظر بدلنا ہوگا،اقوام متحدہ کو بھارت کے ایسے متکبرانہ رویے کا احتساب کرنا چاہیے۔وزیر خارجہ کا جنرل اسمبلی میں قومی موقف کو بھرپور انداز میں اقوام عالم کے سامنے پیش کرنا جراتمندانہ اقدام ہے ۔ بہاولپورمیں اجتماع ارکان سے خطاب اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ معیشت کے بائی پاس کا سن کر قوم سکتے میں آگئی ہے ۔عوام پریشان ہیں کہ دم توڑتی معیشت کہیں بائی پاس کی نذر نہ ہوجائے۔
تازہ ترین