• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ جلال حسین مقپون نے گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر راجہ جلال حسین مقپون نے گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری منعقد،جسٹس جاوید اقبال نے راجہ جلال سے حلف لیا۔گورنر ہاؤس گلگت بلتستان میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں سپریم اپیلٹ کورٹ کے قائم مقام سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے راجہ جلال حسین مقپون سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی حکومت، گلگت بلتستان حکومت کے عہد یداران سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین