• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ،مغل آباد فیکٹری کوارٹر کے پارک کی حالت نہ سدھر سکی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ کے ایریاز مغل آباد فیکٹری کوارٹر کے پارک کی حالت نہ سدھر سکی ، پارک میں لگائے گئے دو چار جھولے بھی ٹوٹ چکے، پارک سے منسلک ڈمپنگ پوائنٹ بھی ماحول کو آلودہ کر رہا ہے ، تھوڑی سی بارش ہو جائے تو پانی پارک کے اندر ہی جمع ہو جاتا ہے ، اس پارک کی حالت کو دیکھ کر کینٹ بورڈ کی طرف سے اپنے ایریاز میں رہنے والے شہریوں کو تفریح کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، اہل محلہ کے مطابق پانچ سال قبل اس وقت کے ایگزیکٹو آفیسر رانا منظور احمد کی طرف سے یہاں پارک بنایا گیا تھا اس کے بعد نہ ہی پارک کے اندر کوئی پودا لگایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی نیا جھولا لگایا گیا ہے ، چند ماہ قبل دیواروں کی مرمت ضرور کی گئی ہے مگر اس پارک میں اہل محلہ اور خصوصاً بچوں کی تفریح کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے ، اہل محلہ نے ایگزیکٹو آفیسر سبطین رضا خان کی توجہ اس اہم پارک کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود اس پارک کا دورہ کریں اور اس پارک میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ، اس پارک میں پودے اور موسمی پھول لگانے کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے جھولے بھی لگائے جائیں۔
تازہ ترین