پاکستان پیپلز پارٹی اٹک کےضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو گئی ہے،پی پی نے نہ صرف اٹک کے قومی اور صوبائی حلقوں میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 56 اٹک ٹو اور پی پی تھری اٹک تھری میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا گیا،دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے فتح جنگ کے مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
پیپلزپارٹی کے امیدواروں کا اس موقع پر کہناتھا کہ ہائی کمان کی ہدایت پرتحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا،ان کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کے رابطہ کرنے پرپی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا اور اب اس حلقے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں نے آئندہ بلدیاتی انتخابات بھی ملکر لڑنے کا اعلان کیا۔