کراچی (ٹی وی رپورٹ) جھنگ کا غریب شہری بھی بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا، ایک بیروزگاراسدعلی کے بینک اکائونٹ میں17کروڑ30 لاکھ روپے نکل آئے، ایف آئی اے کی ٹیم جھنگ کے شہری اسدعلی کو لے کر روانہ ہوگئی ہے۔ اسدعلی کوتحقیقات کے لئے آج کر اچی طلب کیا گیا ہے، اسدکے بھائی کاکہنا ہے کہ وہ بیروزگار ہے بینک اکائونٹس سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ نمائندہ جیونیوزلیاقت علی انجم نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جھنگ کا27 سالہ نوجوان محمد اسدعلی جو جھنگ کے علاقے بہاری کالونی کارہائشی ہے ا س کو ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے انکوائری کے لئے آج کراچی طلب کیا ہے۔