• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندی پورریفرنس،بابراعوان، پرویز اشرف وغیرہ پر24اکتوبر کو فرد جرم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سمیت 7ملزمان پر فرد جرم عائد کرنےکیلئے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ۔عدالت نے ریفرنس کی نقول ملزمان کے حوالےکرتے ہوئے تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔منگل کو احتساب عدالت نمبر ایک میں نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران پرویز اشرف نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس پر فاضل عدا لت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔
تازہ ترین