• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون ایس ایف لورالائی کے صدر کی گرفتاری قابل مذمت ہے، ملک انعام کاکڑ

کوئٹہ (آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ پشتون ایس ایف لورالائی کے صدر اسماعیل ناصر کو بغیر کسی جرم کئے گرفتار کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اس فعل سے نہ ہمارے جذبے پست ہو گے اور نا کوئی ہمیں اس قید و بند سے ڈرا سکتا ہے۔ ہم باچاخان کے پیروکار ہیں ہمارے اکابرین نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قوم کی خاطر قید و بند میں گزارا اور ہم بھی انہی کے پیروکار ہیں۔ قوم کے خاطر کسی قربانی سے دریغ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ اسماعیل ناصر کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور واقعہ میں ملوث سازشی عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ پرامن تعلیمی ماحول کو خراب ہونے سے بچایاجاسکے بصورت دیگر ہم ہر پلیٹ فارم سے ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراینگے۔
تازہ ترین