• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزنے ہمارے بجٹ پر کٹ لگایا ،منصوبے ختم کئے،وزیراعلی ٰ گلگت بلتستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ مرکزنے ہمارے بجٹ پر کٹ لگایا ،وزیراعظم نے ابتک ملاقات کا وقت نہیں دیا ،منتخب نمائندے ہیں ملازم نہیں جو ایسا رویہ اختیار کیا جارہاہے،منصوبے ختم کئے،وفاقی حکومت کی جانب سے گندم سبسڈی، بجٹ کٹوتی اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کو ختم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں اگر ایسا گیا گیاتو یہ گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی،وفاقی حکومت کے متوقع اقدامات پر گلگت بلتستان کی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ،وزیرا عظم ہمیں ملاقات کا وقت نہیں دے رہے ہیں، آج کی پریس کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان کے مسائل سے میڈیا کو آگاہ کرنا ہے،ہم میڈیا کےذریعے اپنی آواز پہنچانا چاہتے ہیں ۔
تازہ ترین