• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

”ڈونکی کنگ“ کی ایڈوانس بکنگ شروع آن لائن% 50تک ڈسکاؤنٹ


جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ کا نیا اور شاندار گیت ”انکی پنکی پونکی شیر نہیں اب ڈونکی “ ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کی نمائش میں اب صرف 9 دِن باقی رہ گئے ہیں اور ایڈوانس اور آن لائن بکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہے ۔

آن لائن بکنگ کرانے والوں کیلئے 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا بھی تہلکہ خیز اعلان کیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف سنیما گھروں میں عوام کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ اس فلم کو دیکھنے کیلئے پیشگی ٹکٹ حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

طنز و مزاح سے بھر پور فلم کو سنسر بورڈ نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔ اینی میٹڈ فلم کے اَپ لوڈ ہونے والے نئے گیت میں شیر اور گدھے کے درمیان میوزک مقابلہ پیش کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس گیت کو دیکھنے والے دِل کھول کر داد دے رہے ہیں۔

نئے گانے کی دھن کو اسرار اور ماجد رضا نے تریب دیا ہے ۔

اس کے علاوہ جاوید بشیر اور اسرار نے اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔۔

جیو فلمز اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوزکے تعاون سے ”دی ڈونکی کنگ“ 13 اکتوبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین