کوئٹہ(سٹی ڈیسک)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر محمدنواز جتک، حبیب الرحمن مردانزئی، محمد یونس کاکڑ، عبدالرشید بلوچ، محمد خان نوشیروانی، مومن خان ترین، حفیظ عیسیٰ زئی،زوہیب خان صدیقی، احسان اللہ کاکڑ، شہباز خان قلندرانی، اختر شاہ مندوخیل، خادم علی بگٹی، جمیل الدین کاکڑ، ملک ظفر جاوید، محمد اسحاق جمالی اور محمد صدیق مشوانی نے کہا ہے کہ جی ٹی اے کے ڈیمانڈ نوٹس پرعملدرآمد کیلئے پورے صوبے میں احتجاجی جلسے مظاہرے اور پریس کلبوں کے سامنے دھرنے جاری ہیں صوبے کے تمام اساتذہ سے صوبائی قائدین نے اپیل کی ہے کہ ان مظاہروں اور جلسوں میں بھر پور شرکت کریں اور اپنے ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرائیں بیان میں صوبے کے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں اتحاد اور اتفاق برقرار رکھیں تاکہ جی ٹی اے اپنے مطالبات پر عملدرآمد کرائے تنظیم کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ 26 اکتوبر کوکوئٹہ میں ہوگا۔