کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے کہا ہے کہ عبد الرسول میمن ایک انتہائی قابل جج رہے ، عبدالرسول میمن کا رویہ وکلا اور سائلین کے ساتھ بہت اچھا تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جسٹس عبد الرسول میمن کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔فل کورٹ ریفرنس میں ججوں سمیت ایڈوکیٹ جنرل سندھ،پراسیکیوٹرجنرل سندھ سند ھ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت وکلا کی بڑی تعداد موجو د تھی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ جسٹس عبد الرسول میمن ایک انتہائی قابل جج تھے اور عبدالرسول میمن کا رویہ وکلا اور سائلین کے ساتھ تعلق بہت عمدہ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس عبد الرسول میمن ایک محنتی جج اور انکے فیصلے نئے آنے والے ججوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔