• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد،پی ٹی آئی رہنما کی پولیس اسٹیشن میں گھس کر بد تمیزی ،ملزم چھڑالئے

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف حیدر آباد کے سابق ضلعی صدر نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر عملے سے بدتمیزی کی اور تھانے سے ٹریفک حادثے میں ملوث ملزم کو چھڑوا کر لے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو اکتوبر کی رات ایک شخص نے تیز رفتار کار بجلی کے پول سے ٹکرائی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو شکایت کی۔ایل علاقہ کی درخواست پر پولیس نے حادثے میں ملوث کار سوار شخص کو حراست میں لے لیا۔اس واقعہ کے کچھ دیر بعد تحریک انصاف حیدر آباد کے سابق ضلعی صدر علی ہنگورو اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ مکی شاہ اسٹیشن پہنچے اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔علی ہنگورو نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ مجھے تحریک انصاف نے پولیس کو ٹھیک کرنے کا ٹھیکا دے رکھا ہے۔جب اہلکاروں کی جانب سے علی ہنگورو کو پولیس اسٹیشن کے اندر سگریٹ پینے سے منع کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اب تم مجھے سکھاؤ گے، چپ کر کے بیٹھ جائیں، سگریٹ باہر سے پیتا آ رہا ہوں، چرس نہیں پی رہا۔
تازہ ترین