کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار لندن میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں ںے سابق وزیر خزانہ کی عیادت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔