• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں سے ایک برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر کئی جگہوں پرآویزاں ہیں۔

معروف صحافی اور روزنامہ جنگ کے کالم نگار حامد میر نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے پانچ وزرائے اعظم ایسے ہیں جنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان پانچ وزرائے اعظم میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان ، ملک فیروز خان نون ، ذولفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور عمران خان شامل ہیں۔


حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں ایک انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں صرف محترمہ بینظیر بھٹو کی تصا ویر کم از کم 20 جگہوں پر لگی دیکھیں۔

صحافی کے اس ٹوئٹ کا مطلب تو کچھ صارفین سمجھ نہیں سکے مگر مختلف صارفین کی رائے بھی سامنے آئی.

ایک صارف نے لکھا کہ حامد میر شاید یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ بینظیر بھٹو کے علاوہ دیگر وزرائے اعظم نے بھی آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی مگر تصویر صرف بینظیر کی ہی لگی ہوئی ملی۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ بینظیر بھٹو کو پاکستان کی واحد خاتون وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور مشرق میں خواتین کو بااختیار بنایا جاتا ہے،یہ بینظیر بھٹو کی تصویر نہیں بلکہ ایک مضبوط عورت کی تصویر ہے،ایک ایسی عورت جس نے اسلامی ملک کی قیادت کی۔


تازہ ترین