• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ میں ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔

ان ملاقاتوں میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوںپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کےلئے پرعزم ہے ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح وبہود،ترقی وخوشحالی کےلئےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں گے،وفاقی حکومت بلوچستان کےعوام کےمسائل کےحل کےلئےہرممکن تعاون فراہم کرےگی۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ صوبے کی ترقی کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری رہےگا۔

تازہ ترین