لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم فل بنچ کل سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر کیس کی سماعت کرے گا۔ فل بنچ نے میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ ایک شہری آمنہ ملک نے متازعہ انٹرویو کی بنیاد پر غداری کی کارروائی کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔