• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے ملتان کے زیراہتمام نشتر ہسپتال میں شجر کاری مہم کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر)پی ایم اے ملتان کی جانب سے نشتر ہسپتال کے اندر وارڈ نمبر ایک سے4اور وارڈ نمبر4 سے7 کے درمیان موجود ایریا میں ا150 سے زائد پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔اس سرگرمی میں صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور لطیف، پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ، ڈاکٹر مرتظی بلوچ سمیت متعدد ڈاکٹروں نے شرکت کی اور عہد کیا کہ ان تمام پودوں کی نگہداشت اور ان کی حفاظت اور آبیاری کے لئے روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کی جائے گی ۔
تازہ ترین