• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوکیدار ہو یا سابق وزیراعظم ، سب کااحتساب ہونا چاہیے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چوکیدار ہو یا سابق وزیراعظم سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ انصاف اور شفاف احتساب چاہتے ہیں ، ملک میں بہت سے لوگوں نے اربوں روپے چھپا رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پاناما لیکس کے دیگر لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ،حکومتی وزرا کے بیانات سے سیاست میں تناو بڑھ رہا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت نے بغیر کسی وجہ کے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ،وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ 100دن دیے جائیں ،ہم خود چاہتے ہیں حکومت کو یہ مدت دی جائے۔

ان کا کہناتھاکہ ہمیں جلدی نہیں حکومتی اقدامات کا انتظار کررہے ہیں ،سود کے خلاف وفاقی شریعت کورٹ میں کیس دائر کررہےاور سینیٹ میں بل لارہے ہیں ۔

تازہ ترین